اسلام آباد ، پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے عہدے سے استعفی دے دیا

جمعرات 22 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ان کی جگہ پر فیصل میر اور بیرسٹر ایم عامر سے کسی کو سیکرٹری اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے آئن لائن کو بتایا کہ میں نے عہدہ سے بطور سیکرٹری اطلاعات استعفی دے دیا ہے اور میری جگہ پر فیصل میر یا بیرسٹر ایم عامر کو سیکرٹری اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے مصطفی کھوکھر کو سندھ سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی طرف سے سندھ کا ٹکٹ دیا گیا تھا اور حالیہ سینیٹ انتخابات میں سینیٹر منتخب ہوئے ہیں اب انہوں نے اپنا استعفیٰ پیپلزپارٹی سیکرٹری اطلاعات دے دیا ہے اور چیئرمین پی پی پی نے منظور کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :