کامران اکمل نے کراچی کنگز کے عثمان خان شنواری سے معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مارچ 2018 23:42

کامران اکمل نے کراچی کنگز کے عثمان خان شنواری سے معافی مانگ لی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) کامران اکمل نے کراچی کنگز کے عثمان خان شنواری سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کردیا تھا۔ میچ کے دوران کامران اکمل کی دھواں دار اننگ نے پشاور زلمی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اپنی بلے بازی کے دوران کامران اکمل نے کراچی کنگز کے تیز گیند باز عثمان شنواری کے ایک ہی اوور میں 25 رنز اسکور کر ڈالے تھے۔ اس حوالے سے اب کامران اکمل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی دھلائی پر عثمان شنواری سے معافی مانگتے ہیں۔ بطور سینئر کرکٹر انہیں عثمان شنواری کیلئے دکھ ہوا کہ ایسے اہم میچ میں وہ خاص کارگردگی نہ دکھا سکے۔ تاہم چونکہ ٹیم کی فتح بہت ضروری تھی اسی لیے انہوں نے بھرپور اور دھواں دار اننگ کھیلنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :