میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا

اگر عدالت نے نا اہل کر بھی دیا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 22:58

میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22مارچ 2018ء ):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی ناہلی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا۔ اگر عدالت نے نا اہل کر بھی دیا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی ناہلی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

وہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو پر بات چیت کرہے تھے انکا کہنا تھا کہ میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا۔ انکا کہنا ہے کہ نہ میں نے منی لانڈرنگ کی ہے نہ ہی کرپشن کی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر عدالت نے نا اہل کر بھی دیا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا کیونکہ میں روندو نہیں ہوں جب فیصلہ آئے گا تو عدالت کے احترام میں اسے قبول کریں گے۔