ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 22:49

ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ ہو ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2018ء)ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 15 کروڑ 70 لاکھ ہو گئی ہے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمام موبائل فون کمپنیوں سے چلنے والے موبائل فون اعدادوشمار حاصل کرلیے گئے ہیں ان اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ سے زائد موبائل فون ڈپلیکیٹ شناختی نمبرز آئی ایم ای پر چل رہے ہیں جبکہ ڈھائی کروڑ سے زائد نمبر کے شناختی نمبرز موجود نہیں ہیں۔