فریال تالپور کی شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 22 مارچ 2018 22:44

فریال تالپور کی شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری اپنے تہینتی پیغام میں ایم این اے فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو برابری دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر کر کے پی پی پی نے تاریخ رقم کی ہے۔