لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے پی ایس ایل میں اپنے سب سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مارچ 2018 22:27

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے پی ایس ایل میں اپنے سب سے پسندیدہ ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے پی ایس ایل میں اپنے سب سے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان اور سابق کیوی کرکٹر برینڈن میکولم نے پاکستان سپر لیگ کو ایک کامیاب ٹورنامںٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بریڈن میکولم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کامیابی نے انہیں کافی متاثر کیا ہے جبکہ یہ ٹورنامنٹ کوالٹی کے لحاظ سے بھی دنیا کی کسی بھی بڑی کرکٹ لیگ سے کسی طور کم نہیں ہے۔

برینڈن میکولم کا مزید کہنا ہے کہ ان کی ٹیم لاہور قلندرز رواں برس اچھی کارگردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تاہم اگلے برس کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ میکولم کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے دوران ان کی سب سے زیادہ دوستی فخر زمان کیساتھ رہی۔ فخر زمان ایک اچھے انسان اور اچھے کرکٹر ہیں۔ ان کیساتھ وقت اچھا گزرا۔