بھارت کو فوج کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

بھارتی افواج کو 52 ہزار جوانوں کی کمی کا سامنا ہے، بھارتی حکومت کا اعتراف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 22:23

بھارت کو فوج کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22مارچ 2018ء ):بھارت کو فوج کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔ بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی افواج کو 52 ہزار جوانوں کی کمی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت ایک طرف تو جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پوری دنیا سے اسلحہ خرید رہا ہے تو دوسری جانب پوری دنیا پر حکمرانی کا خواب کرنے والےبھارت کو فوج کی تعداد پورا کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے لوک سبھا میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بری فوج میں 21383، بحریہ میں 16348 اور فضائیہ کو 15010 جوانوں کی آسامیاں خالی ہیں جن پر کوئی بھرتی نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر دفاع نہ ملا ستیھا رام نے وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا کہ سیاچن کے علاقے میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 163بھارتی فوجی موسمی سختیوں اور دیگر حادثات میں ہلاک ہوئے ان میں 6 فوجی افسر تھے۔