ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا ،مجھ سے ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار

اپنا ملک سب سے زیادہ عزیز ہے اپنے ملک کے لئے قربانی دے رہا ہوں اپنے ملک کی ٹانگیں خود کھینچ رہے ہیں، سابق وزیر خزانہ

جمعرات 22 مارچ 2018 22:13

ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا ،مجھ سے ملک دشمنوں جیسا سلوک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا مجھ سے ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اپنا ملک سب سے زیادہ عزیز ہے اپنے ملک کے لئے قربانی دے رہا ہوں اپنے ملک کی ٹانگیں خود کھینچ رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھ سے دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کی اآپ گھر کے سامنے سڑک کو وسیع کرنا چاہتے ہیں میں نے کبھی ڈی جی ایل ڈی اے کو زبانی حکم نہیں دیا کیا ڈی جی ایل ڈی اے فون کالز پر کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے مجھ سے سڑک وسیع کرنے کی اجازت مانگی میں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔

باقی رہائشیوں سے پوچھ لیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو چیف جسٹس کو پوری تفصیل بتانی چاہئے تھی انوہں نے کہاکہ میرے پاس کیا جادو کا منہ تھا جو سب کچھ سنبھالا ہوا تھا سٹاک ایکسچینج میں 30 کھرب کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے میرے آنے کے بعد 100 ارب ڈالر قرضے کیسے بڑھ گئے یہ غلط اعداد و شمار ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی ٹانگیں خود کھینچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

2013 میں جمہوری کے تحت آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے ہمیں آج بھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ مجھے سب سے زیادہ اپنا ملک عزیز ہے دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے کیا تماشہ لگایا ہوا ہے میں اپنے ملک کے لئے قربانی دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کر کے رکھا آج ڈالر کی قیمت میں واضح اضافہ ہوا ہے میں نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا میری پالیسیاں چلیتیں تو آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جاتی مگر میری پالیسیوں کو نہیں چلنے دیا گیا ۔ 28 جولائی کے بعد پاکستان دبائو کا شکار ہو گیا افراط زر میں اضافہ ہوا آپ نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے دیکھتا ہ وں ملک کی برآمدات کیسے بڑھتی ہیں۔۔