نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت سے کسی استثنیٰ کی ضرورت نہیں ، اعتزاز احسن

ان کا نام ای سی ایل میں بھی نہیں ہے ، پانچ دن میں لندن جا کر واپس آسکتے ہیں ، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 22 مارچ 2018 22:13

نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت سے کسی استثنیٰ کی ضرورت نہیں ، اعتزاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت سے کسی استثنی کی ضرورت نہیں نہ ہی ان کا نام ای سی ایل میں ہے وہ پانچ دن میں لندن جا کر واپس آ سکتے ہیں استثنی کی درخواست کو مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہیں میرے خیال میں انہیں لندن جانا چاہئے اور وہ جا سکتے ہیں نواز شریف کو عدالت سے استثنی لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے استثنی کی ضرورت اسے ہوتی ہے جس کا نام ای سی ایل میں ہوتا ہے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے ان کے لندن جانے پر تو کوئی پابندی نہیں ۔

نواز شریف لندن جا کر پانچ دن میں واپس آ سکتے ہیں استثنی کی درخواست کو مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف استثنی کی درخواست کو مسئلہ بنا رہے ہیں انہیں تو کسی اجازت کی ضرورت ہی نہیں ہے اگر (ن) لیگ کی حکومت کوئی بڑا ہسپتال بنا دیا ہوتا تو لندن کی بجائے کلثوم نواز کا علاج بھی یہیں پر ہو جاتا ۔ ۔