راولپنڈی ،پنجاب میں دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے لائیو سٹاک بھرپور اقدامات اٹھا رہاہے،ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر

مویشی پال حضرات کو ہر ممکنہ طریقے سے معاونت فراہم کر رہاہے ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیر ی

جمعرات 22 مارچ 2018 22:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے کہاہے کہ پنجاب میں دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے لائیو سٹاک و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن اور سیکرٹری ڈاکٹر نسیم صادق کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور اقدامات اٹھا رہاہے اور مویشی پال حضرات کو ہر ممکنہ طریقے سے معاونت فراہم کر رہاہے ۔

ان خیالات کا اظہارلائیو سٹاک و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ پنجاب کے گریڈ 20 کے سینئر آفیسر ڈاکٹر شاہد سجاد اصغرنے ساہیوال سے راولپنڈی تبادلہ پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ راولپنڈی کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ کے افسران و کارکنان محکمہ کا اثاثہ ہیں اور پنجاب بھر میں دودھ و گوشت کے پیداواری منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،محکمانہ کارکردگی میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد سجاد اصغرنے مزید کہاکہ پنجاب حکومت ملکی سطح پر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خودکفالت کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مویشی پال حضرات کو خصوصی مراعات دے رہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر قبل ازیں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت راولپنڈی کے عہدے پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :