راولپنڈی ،پاکستان سنی تحریک23مارچ کوملک گیر ’’یومِ وفائے پاکستان‘‘کے طورپرمنائے گی،مفتی لیاقت علی رضوی

جڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیںکانفرنسیں،ریلیاںاور سیمینارزاورپرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی، اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 مارچ 2018 22:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان سنی تحریک23مارچ کوملک گیر ’’یومِ وفائے پاکستان‘‘کے طورپرمنائے گی اورجڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیںکانفرنسیں،ریلیاںاور سیمینارزاورپرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جبکہ سنی تحریک علماء بورڈسے وابستہ علماء ومشائخ ملک بھر میںتحفظ نظریہ پاکستان کے موضوع پر خطباتِ جمعہ دیں گے،اس سلسلے میں نمازِ فجرکے بعد مرکز اہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول اورجامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹائون میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جبکہ نمازِ جمعہ کے بعد اٹھال چوک بھارہ کہو سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک وفائے پاکستان ریلی نکالی جائے گی ، ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے یوم پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے جڑواں شہروں کے عہدیداروںکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مفتی لیاقت علی رضوی کاکہناتھاکہملک کو لبرل ازم نہیں نیشنل ازم کی ضرورت ہے، نظریہ پاکستان کاتحفظ ہی استحکام پاکستان کا ضامن ہے،صوفیاء کے ماننے والے نظریہٴ پاکستان کے مخالفین کی ہر سازش ناکام بنا کر دم لیں گے، ہمیں پنجابی، سندھی، بلوچ اور پٹھان نہیں پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے، پاکستان نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے قائم ہوا تھا لیکن نصف صدی گزرنے کے باوجود ہمارے حکمران نظامِ مصطفی نافذ نہ کر کے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں،پاکستان دشمن طاقتوں کی ناپاک سازشیں ناکام ہوں گی اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا،استحکام وطن کے لیے لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ کرناہوگا،پاک فوج نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،صوفیاء کے ماننے والے امن کا جھنڈا سربلند رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :