راولپنڈی،کمشنر اورمیئر ز کی خصوصی ہدایت پر یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی صفائی مہم چلائی گئی

،بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوراسکے اردگرد کے علاقوں اور شہر کو اچھی طرح سے صاف کیا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 22:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) کمشنر راولپنڈی اورمیئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردارمحمد نسیم خان کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نی23مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی صفائی مہم چلائی ،جسکے تحت ایکسپریس وے کے راولپنڈی کے ایریا،بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوراسکے اردگرد کے علاقوں اور راولپنڈی شہر کو اچھی طرح سے صاف کیا گیا ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل ،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے اس سارے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی ،اور موقع پر ہدایات جاری کرتے رہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس خصوصی صفائی آپریشن کیلئے پاکستان ائیر فورس نے یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے متعلقہ علاقوں میں صفائی کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون کی اپیل کی ،جس پرکمشنر راولپنڈی اور میئر راولپنڈی نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو خصوصی احکامات جاری کئے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی ورکرز کی بھاری نفری کیساتھ مختلف شفٹوں میں کام کرکے ان علاقوں کی بھرپور صفائی کر ادی،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے کہا کہ اس اہم دن پر خدمات کی فراہمی ہمارے لئے اعزاز ہے،خوشی ہے کہ ہمارے کام کو دیکھتے ہوئے ہمیں صفائی کے فرائض سونپے گئے،فضائی مظاہرے کیلئے وہاں کے علاقے کیلئے صاف ہونا بہت ضروری ہے،ہمارے صفائی ورکرز نے بہت محنت اور لگن کیساتھ اس اہم قومی دن کیلئے صفائی کے فرائض سرانجام دیئے ہیں،ہمارے اداروں کو جب بھی ہماری ضرورت ہو ہماری خدمات انکے لئے حاضر ہیں،صفائی کے حوالے سے ہم ہمیشہ اپنی خدمات فرہام کرتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :