Live Updates

نیب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز سے ملنے کے لئے ایک ہفتے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ انتقام ظاہر کرتا ہے،مریم اورنگ زیب

کلثوم نواز کو کینسر جیسی موزی بیماری کا سامنا ہے ایسے میں کسی اپنے کا ساتھ بہت ضروری ہوتا ہے ، نواز شریف کو پاکستان میں ترقیاتی منصوبے ، ملک کو ترقی کر راہ پر ڈالنے دہشت گردی کے خاتمے ، عوام اور جمہوریت کی جنگ کرنے کی سزا دی جارہی ہی،وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات وثقافت

جمعرات 22 مارچ 2018 22:08

نیب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز سے ملنے کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات وثقافت مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ نیب عدالت کی جانب سے آج نواز شریف اور مریم نوا زکو کلثوم نواز سے ملنے کے لئے ایک ہفتے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ واضح طور پر نواز شریف اور کلثوم نواز سے انتقام ظاہر کرتا ہے کلثوم نواز کی بیرون ملک حالت خراب ہونے پر میاں نواز شریف اور مریم نواز نے دائر درخواست کے ساتھ ڈاکٹر کی جانب سے شوہر کی مشاورت کے لئے اس کی موجودگی کو ضروری قرار دینے والی ستاویز بھی لگائی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس دستاویز میں ایسی کوئی بات نہیں ہی نہ ہی یہ ضروری ہے کہ اتنی سی بات پر پورا خاندان لندن پہنچ جائے کلثوم نواز کو کینسر جیسی موزی بیماری کا سامنا ہے ایسے میں کسی اپنے کا ساتھ بہت ضروری ہوتا ہے کلثوم نواز صاحبہ کی طبیعت گزشتہ ہفتے شدید ناساز ہو گئی تھی جس پر ڈاکٹرز نے انہیں سرجری یا ریڈیو تھراپی کا مشورہ دیا تھا،اسی سلسلے میں محمد نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ مشاورت کے لیے لندن جانا چاہتے تھے لیکن نیب پراسیکیوٹر کے یہ ریمارکس نہ صرف شرمناک بلکہ افسوسناک بھی ہیں نواز شریف کو پاکستان میں ترقیاتی منصوبے ، ملک کو ترقی کر راہ پر ڈالنے دہشت گردی کے خاتمے ، عوام اور جمہوریت کی جنگ کرنے کی سزا دی جارہی ہی جبکہ بیگم کلثوم نواز کو آمر کے خلاف جنگ لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے عدالت قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوکمر درد کا بہانہ کرنے پر علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانے کی اجازت دیتا ہے لیکن تین مرتبہ منتخب اور آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے سابق وزیراعظم کو اپنی اہلیہ اور ان کی بیٹی کو اپنی شدید علیل والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی: اس کٹھن مرحلے پر اللہ تعالیٰ کی ذات اور پاکستان کے عوام محمد نواز شریف کے ساتھ ہیںان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات وثقافت مریم اورنگ زیب نے نواز شریف پارک میں پاک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں خواتین گالا2018کے موقع پر کیا میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 میں پارک اور کھیل کے میدان ویران تھے نواز شریف کے ویژن کے مطا بق آج یہاں پارک اور کھیل کے میدان آباد ہیں پاکستان میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے تھے اسکے پیچھے نواز شر یف کا نام ہے پاکستان سے لوڈ شیڈ نگ، دہشت گردی ختم کر نے کی بات ہو تو پا کستان مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کا نام آتا ہے صوبہ پنجاب میں جس طرح صوبے کی خدمت کی ہے اس سے دوسرے صوبے کے لوگ بھی میاں شہباز شریف کی طرح وزیراعلیٰ چاہتے ہیں خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے بھی پنجاب حکومت آگے ہاتھ بڑھاتی ہے حنیف عباسی نے الیکشن ہارنے کے باوجود جس طرح راولپنڈی میں کھیل کے میدانوں اور ہسپتالوں کو بنا یا یہ ان کا خاصہ ہے نواز شر یف پارک میں پہلے کی طر ح صنعتی نما ئش کا انعقاد ہو نا چا ہیے نواز شر یف نے اتنے منصوبے شروع کئے کہ اگر شاہد خاقان عبا سی روز ایک منصوبے کا افتتاح کریں تو حکومت ختم ہونے تک منصوبوں کے افتتاح ختم نہیں ہوں گے ہمیں سب کو مل کر پاکستان کو آگے لے کر جا نا ہے قوم کو شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اس کو نواز شریف جیسا نڈر لیڈر ملاہم دوسروں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے بلکہ مشکل میں کام کرتے ہیںپی ایچ اے کو جشن بہاراں کے انعقاد پر مبارکباد دیتی ہوںملک میں جس طرح دہشت گردی ختم ہورہی ہے ویسے ملک کے پارک اور کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیںسی پیک پاکستان اور خطہ کی عوام کونوازشریف کا تحفہ ہے یوم پاکستان23 مارچ کے موقع پر قوم آپس میں اتحاد رکھے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات