سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کیخلاف زمین کے تنازع پر دائر دعوی خارج

جمعرات 22 مارچ 2018 21:50

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کیخلاف زمین کے تنازع پر دائر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نور محمد بسمل نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کیخلاف زمین کے تنازع پر دائر دعوی خارج کر دیا فاضل عدالت میں چکری سے تعلق رکھنے والے چودھری مظفر نے بذریعہ کونسل غلام اصغر کھوکھر ایڈووکیٹ ماتحت عدالت سے 5کنال 10مرلے اراضی کے تنازع پر چودھری نثار علی خان کے حق میں فیصلہ آنے پر اپیل دائر کر رکھی تھی چودھری نثار علی خان کی جانب سے سید عقیل عباس کاظمی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے گزشتہ روز عدالت نے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے چودھری نثار کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔

متعلقہ عنوان :