راولپنڈی، ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی

جمعرات 22 مارچ 2018 21:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روزسماعت کے موقع پرمقدمہ میں نامزد ملزمہ ایان علی کے کونسل نے عدالت میں بیماری کے باعث حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی اس موقع پر جج نے ملزمہ کی مستقل حاضری کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کہا کہ ان کا تبادلہ ہو چکا ہے مستقل حاضری کی درخواست پر سماعت نہیں کرسکتا اس درخواست پر نئے جج سماعت کے بعد فیصلہ کریں گے عدالت نے ان ریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی،واضح رہے کہ کسٹم حکام نے ملزمہ کیخلاف 5 لاکھ ڈالر غیر قانونی طریقے سے ایئر لائن کے ذریعے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کے دوران رقم برآمد کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیاتھا جبکہ ملزمہ عدالت عالیہ سے ضمانت کے بعد بیرون ملک چلی گئی اور مسلسل تاریخوں پر پیش نہیں ہو رہی ۔

متعلقہ عنوان :