ْکامونکے ، شہر کی بے ہنگم ٹریفک کون کنٹرول کرے گا ،چیئرمین میونسپل کمیٹی کاسی ٹی او کو خط

جمعرات 22 مارچ 2018 22:00

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) شہر کی بے ہنگم ٹریفک کون کنٹرول کرے گا ،چیئرمین میونسپل کمیٹی کاسی ٹی او کو خط، پاک ٹائون کے قریب یوٹرن پر ٹریفک جا م رہنا معمول ، ،تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر پاک ٹائون کے قریب محکمہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے بنائے گئے یوٹرن پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کے وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اس یوٹرن پر ٹریفک حادثات میں اضافہ کئی شہری اپنی قیتمی زندگیوں کے باز ی ہارچکے ہیں اور بیسوں شہری زخمی ہوتے ہیں یوٹرن پر ٹریفک جام رہنے کی چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا سجاد احمدخاں نے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کو خط لکھا ہے شہر کی ٹریفک کوکون کنٹرول کرے گااور یوٹرن پر ٹریفک جام رہنے کی کیا وجوہات ہیںخط میں یہ بھی لکھا گیاکہ یوٹرن کے سامنے واقع میرج ہال کی پارکنگ بارے رائے مانگی کہ کیا میرج ہال کی پارکنگ قوانین کے مطابق ہے

متعلقہ عنوان :