کراچی،واٹربورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر اسٹیل ملز ،کراچی یونیورسٹی اور سائٹ لمیٹڈ سمیت دیگر نادہندصارفین کو نوٹس جاری کردیئے

جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر65سے زائد نادہندگان کے پانی و سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں

جمعرات 22 مارچ 2018 21:54

کراچی،واٹربورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر اسٹیل ملز ،کراچی یونیورسٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) واٹربورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر اسٹیل ملز ،کراچی یونیورسٹی اور سائٹ لمیٹڈ سمیت دیگر نادہندصارفین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ،جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر65سے زائد نادہندگان کے پانی و سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ،گلستان جوہر میں واٹربورڈ کے عملے کو شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر جاری نادہندگان کے خلاف آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے گرینڈ آپریشن کے دوران جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی ، واٹربورڈ ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عملے نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے لانڈھی انڈسڑیل ایریاء میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پیکر اینڈ لیدر کمپنی ، یوسف برادرز ،بن قاسم میں منزل پیٹرول پمپ ، شہزاد ٹرکینگ اسٹیشن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کاررائی کی اور 65سے زائدپانی وسیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں ، گلستان جوہر بلاک15 میں نعمان گرانڈ سٹی میں آپریشن کے خلاف واٹربورڈ کے عملے کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مذکورہ پروجیکٹ پر واٹربورڈ کے ایک کروڑ42لاکھ روپے واجب الادا ہیں اور اس میں کل750یونٹس ہیں پروجیکٹ میں رہائش پزیرافراد نے خواتین بچوںکے ساتھ کنکشن منقطع کرنے آنے والے واٹربورڈ کے عملے کو حراساں کیا اور کنکشن منقطع کرنے کے دوران شدید مزاحمت کی ، اس صورتحال پر واٹربورڈ نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ تھانہ میں تحریری درخواست جمع کرادی ہے علاوہ ازیں واٹربورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیل ملز، جامعہ کراچی اور سائٹ لمیٹڈ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ،اسٹیل ملز پر واٹربورڈ کے ایک ارب 95 کروڑ ،کراچی یونیورسٹی پر15کروڑ اور سائٹ لمیٹڈ پر60کروڑ روپے واجب الادا ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :