Live Updates

تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا

استثنیٰ لینے کی ضرورت نہیں ،نواز شریف کو لندن چلے جانا چاہیے،شفقت محمود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 21:14

تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22مارچ 2018ء ) :تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ استثنیٰ لینے کی ضرورت نہیں ،نواز شریف کو لندن چلے جانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جہاں اعتزاز احسن نے نواز شریف کے لندن جانے کی حمایت کی وہیں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی نواز شریف کے لندن جانے کی حمایت کر دی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم کلثوم نواز کے معاملے کو سمجھ سکتے ہیں ۔نواز شریف کو چاہیےکہ وہ لندن ضرور جائیں چاہے عدالت انکو استثنیٰ دے یا نہ دے۔یاد رہے کہ آج نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کے لیے احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات