خیبر پختونخوا کے پہلے برن اینڈ ٹراما سنٹر کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری

جمعرات 22 مارچ 2018 21:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے متصل 20کنال اراضی پر تعمیر ہونے والے صوبے کے پہلے برن اینڈ ٹراما سنٹر کو مقررہ مدت میں تکمیل تک پہنچانے کے لیے تیز ی سے کا م جا ری ہے۔ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی جی ،پی ڈی ایم اے معتصم باللہ شاہ نے زیر تعمیربرن اینڈ ٹراما سنٹر کا دورہ کیا۔

پروگرام مینجر پارسا اور سینئر انجینئرز بھی اس مو قع پر مو جو د تھے۔ اس مو قع پر ڈ ی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لئے نہایت ضروری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے منصوبے کو تیز رفتا ری سے مکمل کر نے کی ہدایا ت جا ری کی۔ پروگرام منیجر پارسا نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ پارسا روزانہ کی بنیاد پر کام کی رفتا ر کو ماینٹر کر رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے سا تھ مسلسل رابطے میں ہے جبکہ پارسا نے اپنے سینئر انجینئرکو سائٹ پربھی تعینات کر د یاہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ،پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پی ڈی ا یم اے آفس اس منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے کمیو نیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔اس موقع پرمذکورہ سنٹر کے لئے مطلوبہ طبی آلات کی بروقت تنصیب کا جائزہ بھی لیا گیا۔متعلقہ اہلکاروں نے یقین دلایا کہ وہ اس عمل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ1767 ملین روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والا یہ سنٹر 120بیڈپر مشتمل ہے جسمیں 60بیڈ آگ سے جھلسنے والے مریضوں اور 60بیڈ مختلف وجوہات کیو جہ سے ٹراما کے شکارمریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

جدید آلات سے لیس اس سنٹر میں مر یضوں کو تمام ترطبی سہولیات فراہم کی جائیںگی۔جدید لیبارٹریز،آپریشن تھیٹرز،پلاسٹک سرجریز اور دیگر تما م تر جدید طبی سہولیات مذکورہ سنٹر میں ہی مریضوں کو میسر ہونگی۔