سب کے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مارچ 2018 21:07

سب کے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کا مطالبہ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) سب کے پسندیدہ بھارتی کرکٹر کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹورنامںٹ کے 2 پلے آف میچز لاہور میں کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں کھیلے گئے میچز کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں مزید بڑے غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیا جانا چاہیئے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولئیرز کو پی ایس ایل کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی تناو کے باعث شاید ایسا کبھی ممکن نہ ہو پائے۔