پارک اکھاڑ کر سڑک کس نے بنائی ، اسحاق ڈار نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جھوٹا قرار دے دیا

ڈی جی ایل ڈی اے نے جھوٹ بول دیا ، میں نے کسی کو پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کا نہیں کہا ،مجھ سے خود فون کر کے سڑک کی توسیع کا پوچھا گیا تھا، اسحاق ڈار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 20:38

پارک اکھاڑ کر سڑک کس نے بنائی ، اسحاق ڈار نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جھوٹا ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22مارچ 2018ء ):پارک اکھاڑ کر سڑک کس نے بنائی ، اسحاق ڈار نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جھوٹا قرار دے دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے جھوٹ بول دیا ، میں نے کسی کو پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کا نہیں کہا ،مجھ سے خود فون کر کے سڑک کی توسیع کا پوچھا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے معاملے پر اسحاق ڈار نے  ڈی جی ایل ڈی اے  کو جھوٹا قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ دی جی ایل ڈی اے نے غلط بیانی سے کام لیا ۔میں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی بھی فون نہیں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ کیا ایل ڈی اے فون کالز پر چلتا ہے ، میں نے کبھی بھی ایل ڈی اے کو زبانی حکم نہیں دیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ضرور ہے کہ مجھے ڈی جی ایل ڈی اے نے خود کال کر کے کہا کہ وہ میرے گھر کے سامنے سڑک کو چوڑ ا کرنا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا کہ مجھے اعتراض نہیں ہے آپ باقی رہائشیوں سے پوچھ لیں ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے حادثات کے باعث سڑک کی توسیع کرنا چاہتا تھا۔پاکستانی معیشت پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے۔کوئی بتائے کہ ہم پر 100ارب کا قرض کیسے بن گیا ۔انکا کہنا تھا کہ 30کھرب جو اسٹاک ایکسچینج میں ڈوبا اسکا کون ذمہ دار ہے ،آج ہم اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے دروازے پر ہیں۔