احتساب عدالت نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی
جمعرات 22 مارچ 2018 21:22
(جاری ہے)
دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 26 مارچ سے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جب کہ اس دوران سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل اور مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیر جدون پیش ہوں گے۔
سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہونی ہے جس کے لیے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو لندن جانا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ کلثوم نواز کے شوہر کو بلایا جائے ۔سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کی ۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔لندن فلیٹس ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے بیان قلمبند کرایا۔سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ وہ جوابات صرف سپریم کورٹ آف پاکستان کیلئے تھے، ان جوابات کو اس عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا ۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جج صاحب نے آپ کو منع کیا ہوا ہے پھر بھی آپ رائے دے رہے ہیں۔جس پر فاضل جج محمد بشیر نے واجد ضیاء کو کہا کہ آپ دستاویزات پڑھے بغیر بیان دیں، ہمارے پاس سب دستاویزات موجود ہیں۔ اس موقع پر مریم نواز کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیاء ایم ایل اے سے پڑھ کر بیان لکھوا رہے ہیں جس پر فاضل جج نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ دستاویزات دیکھ سکتے ہیں، پڑھ نہیں سکتے۔بعدازاں عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.