آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی اومان کے وزیردفاع سیدبدربن سعودبن حریب البوسیدی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموربشمول دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو

جمعرات 22 مارچ 2018 21:22

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی اومان کے وزیردفاع سیدبدربن سعودبن ..
اومان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ،جوان دنوں اومان کے دورے پرہیں، نے اومان کے وزیردفاع سیدبدربن سعودبن حریب البوسیدی سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموربشمول دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اومان کے سلطانز آرمڈفورسز کے سربراہ جنرل نابھانی بھی اس موقع پرموجود تھے۔اومان کے وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی امن اوراستحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کیا۔ بعدازاں آرمی چیف نے اومان کی شاہی فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔قبل ازیں اومان پہنچنے پراومان کے سلطانز آرمڈفورسز کے سربراہ جنرل احمد بن حارث بن نصیر النابھانی نے آرمی چیف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔