Live Updates

پشاور، یوم پاکستان سائیکل ریس عمران خان نے جیت لی

جمعرات 22 مارچ 2018 21:22

پشاور، یوم پاکستان سائیکل ریس عمران خان نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کیاجو کہ ناردرن بائی پاس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں عمران خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،ریس کا اافتتاح امیر پشاور جماعت اسلامی صابر حسین اعوان نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ، صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثاراحمد ،اے ڈی سپورٹس نعمت الله، کوچ شاہ فیصل ریس آفیشلز مراد، ، سیکرٹری سرمدشہاب،،تیفورزرین اخترسلیم ،اویس خان،اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، انڈر23 انفرادی ٹائم ٹرائل میں عمران خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنہوں نے مقررہ فاصلہ 19 منٹ 17 سکنڈ میں طے کیا ، دوسرے نمبر پر تنزیل خان نے حاصل کی جنہوں نے مقررہ فاصلہ 19 منٹ 53 سکنڈ میں طے کیا جبکہ محمد نبیل نے 19 منٹ 59 سکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایلیڈ کلاس میں ایس ایس جی سے کے محسن خان نے 28 کلومیٹر کا فاصلہ 36 منٹ 31 سکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ، دوسرے نمبر پر ایس ایس جی سی محمد فرمان رہے جنہوں نے مقرررہ فاصلہ 37 منٹ 33 سکنڈ میں طے کیا ، جبکہ تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوا کے عبدالباسط رہے جنہوں نے مقررہ فاصلہ 37 منت 50 سکنڈ میں طے کیا ، چیمپئن شپ میں ٹوٹل 30 سے زائد سائیکلسٹ نے دو مختلف کیٹگریزمیں حصہ لیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات