الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی انتخابات بارے الگ الگ درخواستوں کی سماعت پیر کو کرے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:19

الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی انتخابات بارے الگ ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کے انتخابات کے حوالے سے الگ الگ درخواستوں کی سماعت پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ا چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدہ سے ہٹائے جانے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بطور کنوینئر تعیناتی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ ایسی ہی دو مزید درخواستوں کی بھی سماعت اسی روز ہو گی۔