وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت سی این سی مشینسٹ، پرو ڈکٹ ڈیزائننگ اینڈ کیم اور آٹو کیڈ کے تربیتی کورس کرائے جا رہے ہیں، تراب علی خوجہ

جمعرات 22 مارچ 2018 21:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹرمیں سی این سی مشینسٹ، پرو ڈکٹ ڈیزائننگ اینڈ کیم اور آٹو کیڈ کے تربیتی کورس کرا ئے جا رہے ہیں اور ان شعبوں میں مکینیکل ڈپلومہ ، یا سند یافتہ درخواست گزاروں کو ترجیح اور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ جدید مشینری اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے ، صنعتی سیکٹر میں نت نئی مشینر ی متعارف کرائی جا رہی ہیں اس لیے صنعتکا ر لیبر بالخصوص ہنر مندوں کی تربیت پر توجہ دیں۔ تراب علی خوجہ نے کہا کہ حیدرآباد انجینئرنگ سپورٹ سینٹر کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ حیدرآباد اور مضافات کے علاقوں کے نوجوانوں کی تربیت کر کے روزگار کے مواقع مہیا کئے جائیں اور اس سلسلے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سنجیدگی سے کو ششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات اور فارم حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے فیس بک پیج اکاؤنٹHCCI HCCI اور سیکریٹریٹ سے فون نمبر 2731621-4سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :