پاکستا ن ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ ریلوے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر

جمعرات 22 مارچ 2018 21:14

پاکستا ن ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ ریلوے انٹر ڈیپارٹمنٹل ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستا ن ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ ریلوے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک نے 24 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، ریلوے وائٹس نے 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ صابر پولٹری نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات ریلوے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

جس کے مہمانِ خصوصی نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان جنہوں نے اسٹیٹ بینک کے عار ف محمود کو ونر ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے، ریلوے وائٹس کے کپتان فہد الحق کو رنر اپ ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار روپے جبکہ بہترین بیٹسمین عمران ڈوگر، بہترین بائولر عاطف جبار، بہترین فیلڈر زبیر خان، بہترین وکٹ کیپر فرحان خان اور بہترین آل رائونڈر عمران ڈوگر کو چھ چھ ہزار روپے کیش ایوارڈ بھی دیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ ، عطا حسین بٹ، میر ارشد اقبال، محمد کلیم اور اظہر حسین ہمراہ تھے۔ لیگ کا آخری میچ ریلوے گرینز اور ریلوے وائٹس کے درمیان ریلوے اسٹیڈی میں کھیلا گیا جو کہ بارش کے باعث برابر رہا۔ ریلوے گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے 69.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 205رنز بنائے۔ آصف رضا نے 38، یاور بشیر 37، سلمان علی 35 اور وجی الحسن نے 28 رنز بنائے۔

ریلوے وائٹس کی طرف سے قیصر اشرف نے 3/32، منظور خان 2/45، فہد الحق 2/11 اور آصف اشفاق نے 2/57 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ریلوے وائٹس نے 61.5 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ حسام محفوظ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90، فہد الحق 34، زبیر خان 24 اور قیصر اشرف نے 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ریلوے گرین کی طرف سے سلمان شفقت نے 3/38، شاہد نواز 2/53، حافظ سلیمان 1/4 اور آصف رضا نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ برابری کی صورت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔ جاوید اشرف، قیصر وحید امپائر علی نقوی میچ ریفری جبکہ خالد وحید سکور ر تھے۔

متعلقہ عنوان :