مارچ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر پنجاب کا پیغام

جمعرات 22 مارچ 2018 21:14

مارچ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر پنجاب کا پیغام
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ 23مارچ یومِ پاکستان درحقیقت اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم بطور پاکستانی انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے جانفشانی سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

23مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اس وطن نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے سب سے بڑھ کر ہمیں پہچان دی ہے اب سوچنا یہ ہے کہ ہم ارض پاک کو کیا دے رہے ہیں۔

اقبالؒ کے پیغام ’’ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہے، ہمارا کوئی بھی شعبہ یا مسلک ہوہماری بنیادی سوچ اوراولین ترجیح یہی ہونی چاہیے کہ ہم صرف پاکستانی ہیںپاکستان ہماری پہچان، اور جان ہی نہیںبلکہ اس کی عزت و حرمت ہمارا حصہ ایمان بھی ہے تاکہ ہمارے بزرگوں نے اس مادرِ وطن کے حصول کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اس کا حق ادا کرسکیں۔