وزیراعلیٰ شہبازشریف سے لندن میں برطانیہ کی وزیر برائے ا مور داخلہ امبر رود کی ملاقات ،دونوں ممالک کے تعلقا ت پر بات چیت

جمعرات 22 مارچ 2018 21:14

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے لندن میں برطانیہ کی وزیر برائے ا مور داخلہ امبر ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لندن میں برطانیہ کی وزیر برائے ا مور داخلہ امبر رود(Amber Rudd Ms.

(جاری ہے)

) نے ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی -برطانوی وزیر برائے امور داخلہ امبر رود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لائق تحسین کردار ادا کیا ہی-انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم کی محنت کے باعث پنجاب میں تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا اصلاحاتی پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہورہاہی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانوی وزیر برائے امور داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقا ت مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں -تعلیم اور صحت کے شعبے میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہی-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تعلیم کے اصلاحاتی پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے ڈیفڈ اور حکومت پنجاب کی مشترکہ کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں- وزیراعلی نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج ، پولیس او ردیگر اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں-پنجاب کے بڑے شہروںمیں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں-انہوںنے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کے باعث دہشت گردی اور دیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہی-

متعلقہ عنوان :