معاشی بہتری کے لئے پاکستان نے انتھک محنت کی ہے،حمزہ شہباز شریف

جمعرات 22 مارچ 2018 21:13

معاشی بہتری کے لئے پاکستان نے انتھک محنت کی ہے،حمزہ شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، معاشی بہتری کے لئے پاکستان نے انتھک محنت کی ہے، پاکستان کے قیام کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان بہت سی مشکلات کا سامنا رہا، پاکستانی قوم نے ہر مشکل میں جوانمردی سے مقابلہ کیا، ہم نے دہشت گردی سے بھی بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے بھرپور کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا شکار تھے اور ہمارا دشمن ہم پر ہنس رہا تھا، ہم سے مسلسل ڈو مور ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، ملکی استحکام کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ملک ترقی میں خواتین اور بچوں سمیت بڑوں اور بوڑھوں نے بھی کردار ادا کیا، 4 سال پہلے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنا خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔