پی ٹی آئی کی حکومت کا اصل ہدف عدل و انصاف پر مبنی فلاحی حکومت کا قیام ہے،پرویز خٹک
آئندہ انتخابات میں عمران خان کی زیر قیادت کامیابی حاصل کرکے پورے ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
جمعرات 22 مارچ 2018 21:11
(جاری ہے)
تحریک انصاف نے ایسے فلاحی مملکت کی بنیاد خیبرپختونخوا میں فلاحی حکمرانی کے ذریعے ڈال دی ہے ۔
ہم فلاحی مملکت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عمران خان کی زیر قیادت کامیابی حاصل کرکے پورے ملک کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے جس میں قانون سب کیلئے ایک ہو گا۔ فیصلے میرٹ پر ہوں گے ، ادارے کسی کی مفادات کی بجائے عوام فلاح کیلئے کام کریں گے ۔ سسٹم میں چوری چکاری کی گنجائش نہیں ہو گی ۔ قابل اور استعداد رکھنے والے لوگ سسٹم کو چلائیں گے ۔ وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کی زیر قیادت یونین کونسل 6 تپی، میروی زئی، باقی زئی اور شہیدہ کوہاٹ کے 50 رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور اور رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الله بنگش بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفد کے شرکاء نے جن میں ملک عاطف ، ملک جانباز، مولوی رفیق، ڈسٹرکٹ و تحصیل کونسلرز، ناظمین اورنائب ناظمین شامل تھے، وزیراعلیٰ کو علاقے کے بعض اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا جن میں آبنوشی ، نئے سکولوں ، بجلی ، سوئی گیس اور شفاء خانہ حیوانات کی سہولیات کی فراہمی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا اور اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندوں کو موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تاہم انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور پلاٹ ، پرمٹ اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی روایتی سیاست کے برعکس تبدیلی کے ایجنڈے پر برسراقتدار آئی اور ہماری جماعت واحد پارٹی ہے جس نے اپنے انتخابی منشور پر سو فیصد عمل کیااور گلی کوچوں کی مرمت کی بجائے تعلیم، صحت اور انصاف و میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے پر کام کیا ۔ اسی طرح ہم نے حکومتی وسائل کمیشن کی خاطر نئے سکول و ہسپتال اور بڑے پراجیکٹس کی تعمیر پر ضائع کرنے کی بجائے پہلے سے موجود اداروں کو بہتر بنانے پر خرچ کئے کیونکہ کرپشن کی وجہ سے یہ تمام ادارے تباہ حال تھے اور ان کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی پست ترین سطح پر آچکا تھا بالخصوص تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔ پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے کرپشن کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل سطح پر ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا جن کا معیار ماضی کے مقابلے میں ہزار گنا بہتر ہے ۔ صرف کوہاٹ میں سڑکوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے ۔ اسی طرح کوہاٹ شہر کی خوبصورتی پر بھی اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔انہوںنے کہاکہ محدود وسائل میں تمام مسائل کا حل ممکن نہیں تاہم حکومت اور ارکان اسمبلی اپنے اخلاص اور ایمانداری کی بدولت کافی بہتری لاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترقیافتہ ممالک میں لوگ اپنے کسی وزیر یا ایم پی اے و ایم این اے کو نہیں جانتے مگر سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے اور یہی پی ٹی آئی کا ویژن بھی ہے ۔ عوام ماضی کے مفاد پرست اور منافق حکمرانوں سے تنگ آچکے تھے او رتبدیلی کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔ ہمارے ملک کا نظام تب ٹھیک ہو گا جب اداروں میں سیاسی مداخلت ختم ہو گی ، میرٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنے گی انہوںنے کہاکہ ماضی میں ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر حکومت حاصل کی مگر اسلام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسلام کے حوالے سے بھی ٹھوس قانون سازی کی اور کئی فلاحی اقدامات کئے جن میں سودی کاروبار اور جہیز کی ممانعت ، درسی کتب میں دینی اقدار کے مطابق درستگی اور ختم نبوتؐ کے مضمون کی شمولیت، نا ظرہ و باترجمہ قرآن کی لازمی تدریس،مساجد آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظائف کا اجراء اور مساجد کی سولرائزیشن شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کی ترقی کیلئے انصاف اور میرٹ کی بالادستی لازمی ہے پی ٹی آئی حکومت نے دیوانی مقدمات کے 108 سالہ پرانے قانون میں ترمیم کرکے ایک سال کی ڈیڈلائن مقرر کی تاکہ عوام کو نسلوں سے جاری دیوانی مقدمات سے نجات ملے اسی طرح فوجداری مقدمات کے قانون میں ترمیم کیلئے وفاق کو سفارشات ارسال کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے تمام اقدامات کا مقصد غریب عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا اور اُن کی عزت نفس کی بحالی ہے تاکہ باہر بھی ہمارے لوگوں کو عزت کی نظر سے دیکھا جائے اب کسی بھی محکمے یا شعبے میں وزیراعلیٰ کو بھی مداخلت کا اختیار نہیں اور سب کچھ خود کار طریقے سے چلتا ہے حتیٰ کہ اب ٹینڈر بھی خود کار بنا دیئے گئے ہیںاور ٹھیکوں سمیت تمام شعبوں میں مافیا کا راج ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام اگلے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو مرکز اور چاروں صوبوں میں برسراقتدار لائیں گے اور ہم دُنیا میں پاکستانی قوم کا باوقار تشخص یقینی بنائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.