گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر کا قتل یا خودکشی ، حقیقت کیا،کیس میں اہم موڑ آ گیا

مرحوم ک ماموں کی مدعیت میں سہیل ٹیپو کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز درج لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 19:51

گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر کا قتل یا خودکشی ، حقیقت کیا،کیس میں اہم موڑ ..
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22مارچ 2018ء ):گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر کا قتل یا خودکشی ، حقیقت کیا،کیس میں اہم موڑ آ گیا۔مرحوم ک ماموں کی مدعیت میں سہیل ٹیپو کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائنز درج لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر سہیل ٹیپو کے ماموں منظر عام پر آگئے جس کے بعد کیس ایک نیا رخ اختیار کر گیا۔دپٹی کمشنر سہیل ٹیپو کے ماموں اکرم طاہر نے خودکشی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے قتل کیس قرار دے دیا۔ان کی مدعیت میں گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائنز میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔یاد رہے کہ آج صبح سہیل ٹیپو کی پھندہ لگی لاش انکے سرکاری گھر سے برآمد ہوئی تھی۔