نوشکی،انجمن تاجران کے الیکشن میں کاغذات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیٹی نے تاریخ کا اعلان کردیا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:05

نوشکی،انجمن تاجران کے الیکشن میں کاغذات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیٹی ..
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) انجمن تاجران کے الیکشن میں کاغذات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیٹی نے تاریخ کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران نوشکی کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے خواہشں مند تاجراپنے کاغذات نامزدگی 25مارچ تک الیکشن کمیٹی کے ممبر حاجی دین جان کے پاس جمع کریں ،تاکہ وہ باقاعدہ طورپر انجمن تاجران کے انتخابات میں حصہ لے سکیں،انجمن تاجران کے الیکشن کمیٹی کے ممبر حاجی دین جان نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاہے کہ انجمن تاجران کے انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، کابینہ کا انتخاب ووٹ کے زریعے کیا جائے گا، الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پینلز اپنے کاغذات نامزدگی 25 مارچ تک الیکشن کمیٹی کے ممبر کے پاس جمع کرائیں

متعلقہ عنوان :