کوئٹہ ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی کی لیویز فورس اور سیکورٹی اداروں کی کامیاب کا رروائی پر جوانوں کو مبارکباد

جس طرں اندرون بلوچستان لیویز کے عملے نے دشمنوں کی کمر توڑی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے،میر سرفراز احمد بگٹی

جمعرات 22 مارچ 2018 21:01

کوئٹہ ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی کی لیویز فورس اور سیکورٹی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے لیویز فورس اور سیکورٹی اداروں کی کامیاب کا رروائی پر جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت کا رروائی کر کے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے ہے جس طرں اندرون بلوچستان لیویز کے عملے نے دشمنوں کی کمر توڑی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جس طرح سیکورٹی فورسز کے عملے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے خودکش حملہ آور کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیا اور بروقت کا رروائی کے ذریعے اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچایا ہے جس سے کئی قیمتی جانیں بچائی گئی ہے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کے عملے نے جس طرح23 مارچ کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کا رروائی کر کے بڑی مقدار میں راکٹ لانچر ، بارودی سرنگیں، دستی بم ، راکٹ گولے ، بارودی مواد ، اسلحہ ایمو نیشن برآمد کر کے تخریب کاروں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ان دونوں کا رروائیوں میں سیکورٹی فورسز اور لیویز کے جوان مبارکباد کے مستحق ہے جنہوں نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردوں کے ملک دشمن اقدام کو منطقی انجام تک پہنچا کر صوبے میں امن کی بحالی کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کو مزید آگے بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے کیونکہ حکومت روز اول سے ہی بلوچستان میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی فورسز، پاک فوج، فرنٹیئر کور ، پولیس ، لیویز اور دیگر اداروں کیساتھ مل کر اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے جس کی بدولت صوبے میں امن قائم ہو رہا ہی

متعلقہ عنوان :