کراچی، شہید بی بی نے اپنی سیاسی تدبرسے ملک میں جمہوریت کا بند دروازا کھولا،سعید غنی

شہید بی بی نے مشرف پر دباوً ڈالا کہ وہ کسی قسم کی انجنیئرنگ کے بغیر انتخابات کرائے،صوبائی وزیر

جمعرات 22 مارچ 2018 21:01

کراچی، شہید بی بی نے اپنی سیاسی تدبرسے ملک میں جمہوریت کا بند دروازا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پی پی پی رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید بی بی نے اپنی سیاسی تدبرسے ملک میں جمہوریت کا بند دروازا کھولا، انہوں نے مشرف کو اس وردی اتارنے پر مجبور کیا، جسے وہ اپنی کھال کہتا تھا، شہید بی بی نے مشرف پر دباوً ڈالا کہ وہ کسی قسم کی انجنیئرنگ کے بغیر انتخابات کرائے، وہ شہید ہی تھیں، جنہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو یقینی بنایا، انہوںنے کہا کہ این آر او کے باعث نواز شریف پاکستان آئے ورنہ معاہدے کے تحت وہ 10 سال ملک سے باہر بیٹھے رہتے، نواز شریف نے تو 2007ء کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا. وہ شہید ہی تھیں، جنہوں نے نواز شریف کو انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے پر قائل کیا، اگر شہید بی بی نہ بچاتی، تو نواز شریف اپنے لیئے سیاسی تباہی کا انتخاب کر چکے تھے،سعید غنی نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے بعد نواز شریف نے بار بار پیپلز پارٹی کے لیئے گڑھے کھودے،نااہل وزیراعظم اب جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیئے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہی