Live Updates

تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ،ْ سینٹ میں نو منتخب قائد حزب اختلاف کا اعلان

حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دبا ئو بڑھائیں گے،حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ،ْشیری رحمن

جمعرات 22 مارچ 2018 20:52

تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ،ْ سینٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سینیٹ میں نو منتخب قائد حزب اختلاف سینیٹر شری رحمان نے قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دبا ئو بڑھائیں گے،حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم وفاق کو مستحکم کریں گے ، امید ہے پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

ایک بیان میں سینیٹر شری رحمان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں، رضا ربانی، اعتزاز احسن اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ،ْ شیری رحمان نے کہا پا کستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت اور اکثریت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کو پہلے سے زیادہ مثر اور سرگرم بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دبا ئو بڑھائیں گے،حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، ہم وفاق کو مستحکم کریں گے ۔ شیری رحمان نے کہا کہ اپنا امیدوار لانا پی ٹی آئی کا حق تھا ۔تحریک انصاف کو دعوت دیتے ہیں کہ ماضی کی طرح ہمارے ساتھ مل کر اپوزیشن کو توانا بنائیں، ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی ، ہم ہر معاملے پر پی ٹی آئی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات