احتساب عدالت کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مریم اورنگزیب

کلثوم نواز کی عیادت کی اجازت نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،ْعوام سمجھتے ہیں ،ْ احتساب کے نام پر شریف خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے، اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کے حوصلے کو کم نہیں کر سکتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 مارچ 2018 20:52

احتساب عدالت کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان سے احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ،ْ کلثوم نواز کی عیادت کی اجازت نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،ْعوام سمجھتے ہیں ،ْ احتساب کے نام پر شریف خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے، اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کے حوصلے کو کم نہیں کر سکتا۔

جمعرات کو مریم اورنگزیب کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت نہیں دی حالانکہ عدالت میں کلثوم نواز کی حالیہ میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی تاہم رپورٹ کو دیکھ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضروری نہیں پورا خاندان لندن جائے، ایسی بات کرنا شرمناک اور غیر اخلاقی ہے۔

(جاری ہے)

کلثوم نواز سے بھی انتقام لیا جا رہا ہے، آج کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ واٹس ایپ جے آئی ٹی کے ہیرو چور دروازے سے نیب عدالت کے اندر اور باہر جاتے ہیں ،ْواجد ضیا اپنے صندوق سے وہی کاغذات نکالتے ہیں جو نواز شریف نے خود جمع کرائے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں ،ْ احتساب کے نام پر شریف خاندان سے انتقام لیا جا رہا ہے، اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ نواز شریف کے حوصلے کو کم نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :