مریم نوازکی تیز وتند زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جارہی ہے، چوہدری نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 19:38

مریم نوازکی تیز وتند زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جارہی ہے، چوہدری ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب احسان اللہ کرتاہے انسانوں پرانسان نہیں،میاں صاحب آپ نے لوگوں پراحسان کیے توبہت سے لوگوں نے آپ پربھی احسان کیا ہوگا،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک مخصوص طرف سے میری ذات کونشانہ بنایا جا رہا ہے،کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات لگائے جاتے رہے توحقائق سامنے لانے کاحق محفوظ رکھتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پرنہیں ناچتی۔کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات لگائے جاتے رہے توحقائق سامنے لانے کاحق محفوظ رکھتا ہوں۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک مخصوص طرف سے میری ذات کونشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب احسان انسان نہیں کرتا، احسان اللہ کرتاہے انسانوں پر۔

(جاری ہے)

میاں صاحب آپ نے لوگوں پراحسان کیے توبہت سے لوگوں نے آپ پربھی احسان کیا ہوگا۔

ترجمان چوہدری نثار کے مطابق انہوں نے کہاکہ مریم نوازکی تیز وتند زبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جارہی ہے۔میں مریم نواز کااسی پیرائے میں جواب دے سکتا ہوں۔ایک سال تک میں نے بڑے تحمل کے ساتھ معاملات کوچلانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ میں نے کوشش کہ اس حد تک ردعمل نہ دوں کہ پارٹی کونقصان پہنچے۔میں نے قومی سیاست سے خود کوایک حلقے تک محدود کرلیاہے۔انہوں نے کہاکہ جواب اس لیے نہیں دے رہا کہ میرے دل میں آج بھی احترام ہے۔انہوں نے منیرنیازی کی شعروشاعری میں بھی جواب دینے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :