چیف جسٹس نے سابق وزیر اعظم کے لیے بڑا اعلان کر دیا

نواز شریف جانے اور احتساب عدالت جانیں وہاں خود کو بے گناہ ثابت کر دیں ان کے ساتھ انصاف ہو گا ، وہ قسم کھاتے ہیں کہ کسی شخص کسی طاقت نے کسی فیصلے کے لیے مجبور نہیں کیا، ثاقب نثار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 19:34

چیف جسٹس نے سابق وزیر اعظم کے لیے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2018ء) چیف جسٹس نے سابق وزیر اعظم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ثاقب نثار جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف جانے اور احتساب عدالت جانیں وہاں خود کو بے گناہ ثابت کر دیں ان کے ساتھ انصاف ہو گا ، وہ قسم کھاتے ہیں کہ کسی شخص کسی طاقت نے کسی فیصلے کے لیے مجبور نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق جمہوری معاشروں میں اداروں کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور انکی عزت و تکریم کو جمہویت کا حصہ تصور کرتی ہے لیکن میاں محمد نواز شریف اپنی نا اہلی کے فیصے کے بعد عدلیہ کو جس شدت سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور نت نئے الزام عائد کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

تام ہم اس سب کا عدلیہ نے بہترین طریقے سے سامنا کیا ہے ۔تازہ ترین معلومات کے مطابق چیف جسٹس نے سابق وزیر اعظم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر شخص عدالتی فیصلے پر اعتراض کر سکتا ہے لیکن کسی شخص کو اداروں کی بے عزتی کا حق حاصل نہیں، کوئی ضابطہ کوئی قانون سپریم کورٹ کے خلاف مہم کی اجازت نہیں دیتا، نواز شریف جانے اور احتساب عدالت جانیں وہاں خود کو بے گناہثابت کر دیں ان کے ساتھ انصاف ہو گا ، وہ قسم کھاتے ہیں کہ کسی شخص کسی طاقت نے کسی فیصلے کیلئے اپروچ نہیں کیا، کسی نے کبھی یہ جرات کی انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

ملک میں جب بھی احتساب ہو گا غیر جانبدار ہو گا یہ نہیں ہوسکتا ہم ایک پارٹی کو پکڑ لیں اور دوسری پارٹیوں کو چھوڑ دیں ، حساب ہو گا تو سب کا ہو گا جواب دیں گے تو سب دیں گے

متعلقہ عنوان :