قبائلی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انجینئراقبال ظفرجھگڑا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:51

قبائلی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء)گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ عارضی طور پرنقل مکانی کرنے والے قبائل کی بحالی سمیت انفراسٹرکچر اور دیگرترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں کرم ایجنسی کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفد کی سربراہی سینیٹرسجاد حسین طوری اور رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کررہے تھے۔چیف ایگزیکٹیو ایف ڈی اے عالمگیرشاہ اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وفد نے گورنر کو ایجنسی کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور ایجنسی کے عوام کے مسائل کودرپیش کے حل کے سلسلے میں بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے حوالے سے گورنرنے کہاکہ فاٹامیں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھادیاگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت فاٹا میں امن بحال ہواہے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت اورتعلیم کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ دیاجارہاہے۔