گورنر خیبر پختونخوا کا فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو مہمندماربل سٹی کومکمل طور پرفعال بنانے کی ہدایت

جمعرات 22 مارچ 2018 20:51

گورنر خیبر پختونخوا کا فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو مہمندماربل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو مہمندماربل سٹی کومکمل طور پرفعال بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت مہمند ماربل سٹی کو انڈسٹریل زون بھی ڈیکلیئر کردیاگیا ہے جس سے فاٹا کے عوام کی اقتصادی ومعاشی حالت میں بہتری آئیگی اورفاٹا بھی ترقی کرسکے گا۔

ان خیالات کا اظہار گورنرنے جمعرات کے روز مہمند ماربل سٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندرقیوم، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم، فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیوعالمگیرشاہ اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ گورنر کو اس موقع پر مہمند ماربل سٹی میں جاری تعمیراتی کام کے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ گورنرنے کہاکہ مقامی وسائل سے استفادہ پر مبنی یہ منصوبہ علاقہ کی تعمیر وترقی، روزگار کی فراہمی اور معاشی استحکام کیلئے بہت اہمیت رکھتاہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماربل سٹی میں جاری تعمیراتی کام کو فوری طور مکمل کرکے اسے بھرپور طریقے سے فعال کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :