گورنرخیبرپختونخوا کا یوم پاکستان کے موقع پرتمام ہموطنوں کو مبارکباد

قومیں ان نظریات کی بنیاد پر اپنی شناخت قائم کرتی ہیں جن پر وہ عمل پیرا ہو تی ہیں،اقبال ظفرجھگڑا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:49

گورنرخیبرپختونخوا کا یوم پاکستان کے موقع پرتمام ہموطنوں کو مبارکباد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے یوم پاکستان کے موقع پرتمام ہموطنوں کو با العموم اور خا ص طور پر خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے تا کید کی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی پو ری طرح چو کنا رہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیاہے ۔

گورنرکے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔"قومیں ان نظریات کی بنیاد پر اپنی شناخت قائم کرتی ہیں جن پر وہ عمل پیرا ہو تی ہیں؛ ان کامیابیوں کی بنیاد پر ایسا ممکن بناتی ہیںجو انہوں نے حا صل کی ہو تی ہیں ؛ان روایات و اقدار کی بدولت ایسا ہوپاتا ہے جو وہ اپنی آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید بنا تی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نکتہ نظر سے ت23 مارچ کو ہماری قومی زندگی میں تا ریخی اہمیت حا صل ہے۔

یہ وہ دن ہے جب ۱س روز 1940 میںبر صغیر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں ے ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا وجود قائم کر نے کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ حقیقت کہ انہوں نے اس فیصلے کے محض سات برس کے اندر ہی اپنا مقصد حا صل کر لیا، ان کے عزم، جذبے، استقلال، مسلمہ اصولوں پرقائم رہنے کی ثابت قدمی کے معیار اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس طاقت کے حجم کا اظہار ہو تا ہے جو وہ اپنی صفوں میں اتحادو اتفاق اور قیادت کی و صلاحیتوں کے بدولت حا صل کر تے تھے یہی وہ حقائق ہیں جن کی بنا پربا لآخر ان کی جدوجہد کا میابی سے ہمکنار ہو ئی۔

آج جبکہ ہم بحیثیت قوم اپنی آئندہ نسلوں کیلئے بہتر مستقبل بنانے کی غرض سے تا ریخی جدوجہد میں سر گرم عمل ہیں،معروضی حا لات بھر پورچیلنجوں کے حا مل دیکھا ئی دیتے ہیں۔ قومی اتحاد و اتفاق کو مزید مستحکم کرنی؛ دستیاب وسائل اور مواقع کو عمدہ ترین انداز سے بر وئے کر لانے اوراس مقصد کیلئے اپنی انفرادی و اجتماعی حیثیت میں جدوجہد کے پیش نظر اس امر کی بھی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنی صفوں میں بھر پور اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔

اس مبارک مو قع پر میں اپنے تمام ہموطنوں کو با العموم اور خا ص طور پر خیبر پختونخوا اور فا ٹا کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور یہ تا کید بھی کی جا تی ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی پو ری طرح چو کنا رہیں۔یہی نہیں بلکہ ہمیں تحریک آزادی کے ہیروز کے خوابوں کی روشنی میں جنہوں نے اپنا آج ہمارے اور تمام آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے قر بان کیا ، قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی کو ششیںجا ری رکھنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :