وطن عزیز کو آج پھر 1940ء والے تعمیری جذبہ کی ضرورت ہے، وطن عزیز کے قیام میں قوم کا جذبہ اور عزم شامل تھا، 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم شروع کر دی ہے، چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی اس مہم کا حصہ بن جائے

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا پلاننگ کمیشن میں 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم بارے پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 22 مارچ 2018 20:49

وطن عزیز کو آج پھر 1940ء والے تعمیری جذبہ کی ضرورت ہے، وطن عزیز کے قیام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو آج پھر 1940ء والے تعمیری جذبہ کی ضرورت ہے، وطن عزیز کے قیام میں قوم کا جذبہ اور عزم شامل تھا، 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم شروع کر دی ہے، چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی اس مہم کا حصہ بن جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پلاننگ کمیشن میں 23 مارچ کے حوالہ سے جذبہ تعمیر مہم بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 23 مارچ کے دن ہی پاکستان کا پہلا آئین بنا، آمرانہ دور میں آئین پاکستان کو بار بار معطل کیا جاتا رہا، وطن عزیز کو آج پھر 1940ء والے تعمیری جذبہ کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2025ء تک پاکستان کو دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب 2013ء میں حکومت سنبھالی تو چارسو اندھیرے تھے، ملک بدترین توانائی بحران کا شکار تھا، ملک میں ہر روز دہشت گردی کے باعث درجنوں لاشیں گرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیا جا رہا تھا، معیشت منجمد ہو چکی تھی، کھیلوں کے میدان اجڑ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی کے تحت آج ملک میں امن قائم ہے، لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے آج ملک میں دنیا سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیڑا غرق، ستیاناس کا راگ الاپتے ہیں لیکن میں ان کو بتاتا چلوں کہ آج ملک کی مجموعی پیداوار کا حجم 2013ء کے مقابلہ میں دوگنا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کو ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی سے امن کی طرف تیزی سے ترقی کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی سے کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں، قوم پہلے سے زیادہ پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مختصر ترین مدت میں توانائی کے بحران پر قابو پایا ہے اور ان پانچ سالوں کے دوران 10400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :