دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لائق تحسین کردار ادا کیا ہے‘برطانوی وزیر برائے امور داخلہ

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی محنت کے باعث پنجاب میں تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقا ت مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے‘شہبازشریف لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کے باعث دہشت گردی اور دیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے‘وزیراعلی پنجاب

جمعرات 22 مارچ 2018 20:43

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لائق تحسین کردار ادا کیا ہے‘برطانوی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لندن میں برطانیہ کی وزیر برائے ا مور داخلہ امبر رودنے ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی -برطانوی وزیر برائے امور داخلہ امبر رود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لائق تحسین کردار ادا کیا ہی-انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم کی محنت کے باعث پنجاب میں تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا اصلاحاتی پروگرام شاندار کامیابی سے ہمکنار ہورہاہی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانوی وزیر برائے امور داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقا ت مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں -تعلیم اور صحت کے شعبے میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہی-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تعلیم کے اصلاحاتی پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے ڈیفڈ اور حکومت پنجاب کی مشترکہ کاوشیں ثمر آور ہو رہی ہیں- وزیراعلی نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج ، پولیس او ردیگر اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں-پنجاب کے بڑے شہروںمیں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں-انہوںنے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کے باعث دہشت گردی اور دیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔