پارٹی میں گزشتہ ایک برس سے جو کچھ ہو رہا اس وجہ سے خود کو قومی سیاست سے الگ کر لیا: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 مارچ 2018 19:26

پارٹی میں گزشتہ ایک برس سے جو کچھ ہو رہا اس وجہ سے خود کو قومی سیاست ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2018ء) چوہدری ںثار کا کہنا ہے کہ پارٹی میں گزشتہ ایک برس سے جو کچھ ہو رہا اس وجہ سے خود کو قومی سیاست سے الگ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ن لیگ کی قیادت خاص کر مریم نواز اور ان کے والد سابق وزراعظم میاں محمد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ان کی ذات کے حوالے سے گزشتہ ایک برس سے بہت کچھ کہا جا رہا ہے۔ ایک مخصوص طرف سے ان کی ذات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم وہ اس کے باوجود خود کو کنٹرول کیے رکھا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ پارٹی سے متعلق ایسی کوئی بات نہ کروں جس سے نقصان ہو۔ تاہم جو کچھ ہو رہا ہے اس کے باعث خود کو قومی سیاست سے الگ کرکے حلقے کی سیاست تک محدود کرنے پر مجبور ہوگیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :