سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 19:21

سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2018ء)سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔صدر ممنون حسین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن صدرمتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکن صدر خصوصی طیارے پر پاکستان تشریف لائے جہاں انکا استقبال کرنے کے لیے صدر ممنون حسین ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ائیرپورٹ پر سری لنکن صدر کو سلامی بھی پیش کی گئی۔ یہ دورہ تین روز پر محیط ہے اس دوران وہ پاکستان کی اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔