قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر و دیگر کا چکوٹھی کے قریب مسافر جیپ کے المناک حادثہ پر اظہار افسوس

جمعرات 22 مارچ 2018 20:41

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، چیئرمین آزادکشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق و ممبران کمیٹی کرنل(ر) وقار احمد نور، حافظ احمد رضا قادری، مصطفیٰ بشیر عباسی نے چکوٹھی کے قریب مسافر جیپ کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی اور مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔