کراچی، پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،عوام کیساتھ سیاستدان بھی اب پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہوگئے

سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سمیت وزیر اعلی سندھ و دیگر نے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:38

کراچی، پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،عوام کیساتھ سیاستدان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،عوام کیساتھ سیاستدان بھی اب پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں ،سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لیا ہے ،جبکہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،، آصفہ اور بختاور سمیت سندھ کے متعدد سیاستدانوں نے بھی ٹکٹ لے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو نے 12 ہزار روپے والے ٹکٹس لیے ہیں، جام خان شورو اور ناصر شاہ بھی میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 25مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔#