دبئی، حکومت نے متحدہ عرب امارات کی تین خواتین کی جنس تبدیلی کی درخواست مسترد کردی

ان تینوں خواتین کی عمر 25 برس ہی جن کی آواز اور جسامت مردوں سے مشابہت رکھتی ہے، تنگ آکر جنس تبدیل کروانے کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:38

دبئی، حکومت نے متحدہ عرب امارات کی تین خواتین کی جنس تبدیلی  کی  درخواست ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارات کی تین خواتین نے مردوں جیسی مشابہت سے تنگ آکر حکومت سے اپنی جنس کو تبدیل کروانے کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا۔ان تینوں خواتین کی عمر 25 برس ہیجن کی آواز اور جسامت مردوں سے مشابہت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خواتین نے کئی مرتبہ علاج کروایا لیکن کوئی بہتری نظر نہیں آئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے جنس تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

تینوں خواتین نے تنگ آکر دبئی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی تمام آفیشل دستاویزات میں ان کی جنس اور نام تبدیل کردیا جائے تاہم دبئی حکومت نے ان کی اس درخواست کو مسترد کردیا اور انہیں خاتون کی پہچان پر ہی قائم رہنے کا حکم دیا ۔خواتین کے وکیل علی عبد اللہ منصوری نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی موکلان اب اس حوالے سے درخواست فیڈرل سپریم کورٹ میں دائر کریں گی۔

متعلقہ عنوان :