چیف جسٹس نے سندھ بنک کو نجی بنک میں ضم کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا

میڈیا پر فحاشی کے حوالے سے 2012 میں دائر زیرالتوا مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقرر

جمعرات 22 مارچ 2018 20:38

چیف جسٹس نے سندھ بنک کو نجی بنک میں ضم کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے سندھ بینک کو نجی بینک میں ضم کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ، دریں اثنامیڈیا پر فحاشی کے حوالے سے 2012 میں دائر زیرالتوا مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا ، دریں اثناآئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں یو ٹیوب پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوگی اس کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل، پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ29 مارچ کو یوٹیوپ پابندی، میڈیا فحاشی کیس کی سماعت کریں گے،امریکی سفارتخانے کی توسیع ،چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کیخلاف درخواستوں کی سماعت28 مارچ کو ہوگی۔